ایف بی آر نے ہدف سے 57 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہدف سے 57 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔

ایف بی آر نے ماہ جولائی کی حاصل کردہ ریونیو تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ایف بی آر کامالی سال کے پہلےماہ ہدف سے57 ارب زائدریونیو حاصل ہوا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلے ماہ مقررکردہ ہدف کےمقابلے میں57ارب اضافہ کے ساتھ 300ارب اکٹھےکیےگئے۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹیکس وصولی مقر رکردہ ریونیو ہدف کا 125 فیصد بنتےہیں۔ ان لینڈ ریونیو سے 52ارب اور کسٹمز سے5ارب کا زائد اضافہ حاصل ہوا۔ایف بی آر نےکسٹمزڈیوٹی میں25ارب کاریلیف دیاتھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو جولائی میں ان لینڈ ریونیو کی مد میں 15ارب کے ریفنڈز جاری کیے گئے کب کہ گزشتہ سال جولائی میں7ارب روپےکےتھے۔

0

20

Comments

comments