راست نظام سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ راست نظام سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے راست نظام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راست نظام سے سرمایہ کاری میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔

رضا باقر نے کہا کہ نئے نظام سے بینکوں، مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا، نظام سے سرکاری ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات ختم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی 70 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے وژن دیا ہے کہ بینک کو ہاؤسنگ قرضے کے لیے موبلائز کیا جائے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی کوششیں جاری رکھے گا، راست نظام سے بینکوں، مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

Comments