سونے کی قیمتیں تیزی سے کم ہونے لگیں

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں مزید 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 1115 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی فی اونس قدر 43 ڈالر کمی سے 1850 ڈالر رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

اس سے قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے رہی تھی۔

Comments