بھنڈی سے شوگر کا علاج کریں

بھنڈی ایک عام سبزی کے طور پر گھروں میں استعمال ہوتی ہے اگر اسے ایک خاص ترکیب سے استعمال کریں توشوگر جیسے ایک انتہائی پریشان کن مرض سے سے بچاو وعلاج میںمعاون ہوسکتی ہے. لیکن آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ اس کا پانی کئی بیماریوں مثلآ ذیابیطس،دمہ،کولیسٹرول اور گردے کی بیماریوں میں بہت خوبی کیساتھ فائدہ مند ہے کیونکہ بھنڈی میں وٹامنز،منرلز،پوٹاشیم،کیلشیم اور فولک ایسڈایک خاص مقدارمیں پایا جاتا ہے۔جو ذیابیطس کا شکار ہونے والوں کے لئے نہایت مفید ہے اس لئے چاہیے کہ اس کا ایسے مریض باقاعدگی سے استعمال کریں۔محقیقین نے بتایا کہ ابتدائی ذیابیطس میں بھنڈی کا استعمال اس موذی بیماری سے نجات دلا سکتا ہے۔بھنڈی کے استعمال کے سے مدافعتی نظام بہتر ہوجاتا ہے اور کولیسٹرول بھی کم ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ خون میں بلڈ شوگر لیول بھی ٹھیک رہتا ہے۔
ترکیب: تازہ بھنڈی لیں اور اسے دونوںطرف سےتھوڑا سا کاٹ لیں اوراب اسے تین حصوں میں تقسیم کردیں اور اب انہیں ایک گلاس میں ڈال دیں اور رات بھرایسے پڑا رہنے دیں اور اگلے دن صبح ناشتے کے بعد اس بھنڈی سے نکلنے والا پانی پی لیں۔