ناخنوں کا گوشت میں دھنس جاناتوجہ طلب ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض‌لوگوں کے ناخن گوشت میں گھس جاتے ہیں جو کافی تکلیف دہ بات ہے اوراس سے انفیکشن کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔ کبھی کبھی تو تکلیف کے محسوس ہونے کے باعث ایسا دل کرتا ہے کہ ناخن کوپکڑ کراسے جڑ سے اکھاڑ دیا جائے یا وقت تک کھینچا جائے جب تک وہ باہر نکل نہ آئے یا ٹوٹ نہ جائے۔ اگر آپ کو بھی ایسی کسی تکلیف کا سامنا ہے تو کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اس تکلیف کی حالت میں استعمال کرنے سے آرام مل سکتا ہے، جبکہ کچھ چیزوں سے احتیاط بھی لازم ہے
گوشت میں ناخن اس وقت گھستا ہے جب اسے صحیح طریقے سے کاٹا نہ جائے۔ماہرین کے مطابق اگر ناخن کو گوشت کے بہت زیادہ قریب کاٹا جائے تو اس کی نوکیں جلد میں داخل ہونے لگتی ہے۔ پھرآہستہ آہستہ وہ ناخن جلد کے اندر گھسنے لگتا ہے اور پریشان کرتا ہے، اسی طرح تنگ جوتے بھی اس پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر ایساہوجائے تو گھر بیٹھے اس کاعلاج کیسے کریں؟ ماہرین کے مطابق ناخن تراش سے اس مسئلے کو حل کرنا کوشش ناتمام ہےیہ کوئی حتمی اور اچھا طریقہ نہیں بلکہ اس سے گوشت کےکٹنے کا امکان بڑھ جاتا ہے جوگہرے زخم کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اس مسئلے سے نجات کے لیے اپنے پیروں کو روزانہ گرم پانی میں ڈبویا کریں، جس سے ان کے اندر پیدا شدہ سوجن اور درد کم کرنے میں مدد ملے گی جو کہ ناخن کے جلد میں گھس جانے کے باعث عام ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بعض اوقات اس مسئلے کا حل متاثرہ ناخن کے کچھ حصے کو کاٹ کر نکال دینے میں ہوتا ہے، اگر اس میں خون، پیپ یا انفیکشن کی دیگر علامات اورسوجن ہوتو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ کیونکہ اس میں ہونے والی انفیکشن جسم کے دیگر حصوں میں پھیل کرپریشانی کا بھی امکان پیدا کرسکتی ہے۔