ڈیلٹا ویرینٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے، نئے کیسز اور اسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ

امریکہ میں اب روزانہ نئے کیسز کی تعداد 70 ہزار کی نئی سطح تک پہنچ گئی ہے، جب کہ نئے کیسز میں زیادہ تعداد بھارت میں دریافت ہونے والے ہلاکت خیز اور تیزی سے منتقل ہونے والے ڈیلٹا ویرینٹ کی ہے۔