اسمارٹ فون سے محبت کرنیوالی خاتون کی قبر کا کتبہ بھی آئی فون سے مشابہ

25 سال کی عمر میں وفات پاجانے والی ایک روسی خاتون کی قبر پر نصب ایپل آئی فون کی شکل کا کتبہ—۔فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

حال ہی میں ان کے والد نے اپنی بیٹی کی قبر پر ایک 5 فٹ کا کتبہ لگوایا ہے، جو بالکل آئی فون کی طرح کا ہے، اس پر ایپل کا لوگو بھی موجود ہے اور اسکرین پر آنجہانی شامیوا کی تصویر بھی ہے۔

ہو بہو آئی فون کی شکل کے اس غیر معمولی کتبے پر کیو آر کوڈ بھی ہے۔ یہ کوڈ اسکین کرنے پر ایک ویب سائٹ کھل جاتی ہے، جس پر ایک چھوٹی سی نظم لکھی ہے، جو ممکنہ طور پر خاتون کی یاد میں ہے۔

 اس غیر معمولی کتبے پر کیو آر کوڈ بھی ہے—۔فوٹو/بشکریہ دی سن

روسی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون ایپل اسمارٹ فون کی فروخت کا کام کرتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پاویل کلیوک نامی ایک سائبیرین آرٹسٹ اور ان کی کمپنی نے یہ منفرد کتبہ تیار کیا ہے۔

گرینائٹ کے اس کتبے کی تیاری پر ایک لاکھ 88 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔