امریکا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد

— فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالا نہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں شرکاء مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں امریکا کے مختلف حصوں سے درجنوں بڑی داڑھی اور مونچھوں کے حامل افراد نے شرکت کی۔

مختلف کیٹیگریز پر مشتمل اس چیمپئن شپ میں مکمل قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں کئی لمبی اور گھنی داڑھی مونچھوں والے افراد نے حصہ لیا اور ایونٹ کے دوران بڑی بڑی مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ اس انوکھی چیمپئن شپ کے اختتام پر تمام شعبوں میں جیتنے والے افراد کو انعامات اور مختلف ٹائٹلز سے بھی نوازا گیا۔