ایک ایسی جگہ جہاں بچھو ڈنک نہیں مارتے

روحانی بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمتہ اللہ علیہ کامزار بھارت یوپی کے شہر امروہہ میں ہے۔ ان کے مزار پر بے شمار زہریلے اور خطرناک بچھو دوڑتے رہتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر یقیناً حیران ہوں گے کہ وہ احاطہ مزار میں ڈنک نہیں مارتے حتٰی کہ اگر آپ ان کو پکڑ لیں تب بھی وہ ڈنک نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔ یہاں تک کہ باہر سے اگر زہریلے بچھو لاکر مزار مبارک کے قریب چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطر کے خلاف ڈنک مارنے کے بجائے ڈنک سکیڑ لیتے ہیں۔ یہ بات ان بزرگ کی کرامت اور سائنسدانوں اور تحقیق کرنے والوں کے لیے دعوت فکر ہے۔