بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی،فوٹو: فائل

بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

سربراہ انسدادپولیو سیل راشد رزاق نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان کے تمام 33اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونا تھی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں تاہم 29مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔

راشد رزاق کے مطابق ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےدھرنےکا اعلان کیا ہوا ہے۔