جے یو آئی ف کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور

جمعیت علمائے اسلام ف نے پارٹی نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے پارٹی نام میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

جے یو آئی ف کی جانب سے دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

جے یو آئی ف کے وکیل نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔