سیاہ رنگ کا نایاب سیب: کیا آپ نے کبھی سنا؟

—  فوٹو Fresh Plaza

سیب عموماً لال، ہرے ، پیلے یا انہی رنگوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں لیکن اب آپ کو گاڑھے جامنی یا سیاہ رنگ کے سیب بھی کھانے کو مل سکتے ہیں۔

یہ نایاب سیب چین کے علاقے تبت کے خاص جغرافیائی حالات میں اگتے ہیں اور انہیں ‘بلیک ڈائمنڈ ایپل’ یعنی سیاہ ہیرا کہا جاتا ہے۔

ایک چینی ای کامرس کمپنی تبت کے علاقے میں سطح سمندر سے 3100 میٹر بلندی پر 50 ایکڑ رقبے پر ان یہ نایاب سیبوں کو اُگا رہی ہے۔

— فوٹو Fresh Plaza

اس علاقے میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے اور وہاں اس پھل کو بہت زیادہ سورج کی روشنی اور الٹراوائلٹ روشنی ملتی ہے جس سے ان کا رنگ گاڑھا جامنی ہو جاتا ہے۔

یہ سیب 2015 میں اگنا شروع ہوئے لیکن کئی وجوعات کی وجہ سے یہ بیجنگ ، شنگھائی، گوانگزو اور شینزن کی اونچے طبقے کی سپرمارکیٹوں میں ہی نظر آتا ہے اور اس کی قیمت بھی انتہائی زیادہ ہے۔

— فوٹو Fresh Plaza
— فوٹو Fresh Plaza