سیسے کے اثرات سے متاثر بچوں کی تعداد میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، یونیسیف

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80 کروڑ بچے سیسے سے متاثر ہیں،فوٹو:فائل 

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سیسے کے زہریلے اثرات سے متاثر بچوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بچوں پر سیسےکے زہریلے اثرات سے متعلق یونیسیف اور پیور ارتھ کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ سیسے کے زہریلے اثرات کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80 کروڑ بچے سیسے سے متاثر ہیں جب کہ  متاثرہ بچوں کی عالمی تعداد کا لگ بھگ نصف جنوبی ایشیا میں ہے جس میں  بھارت پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں سیسے سے متاثرہ بچوں کی تعداد4کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہے جو کہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانوں میں استعمال ہونے والے بعض مصالحے،عمارتوں پرکیےجانےوالا رنگ اور بعض کھلونےسیسےکےزہریلےاثرات پھیلانےکاسبب ہیں۔

رپورٹ میں بیٹریوں کی غیرقانونی ری سائیکلنگ سمیت تمام خطرناک اقدامات فوری روکنےکامطالبہ کیاگیاہے۔