سیلفی کی شوقین 4 روسی لڑکیوں کے ہاتھوں آرٹ گیلری کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان

 لڑکیاں سیلفی لینے میں اس قدر مگن تھیں کہ وہ میوزیم میں رکھے قیمتی فن پارے سے جا ٹکرائیں—۔ویڈیو اسکرین گریب

واضح رہے کہ لڑکیوں کے سیلفی لینے کے دوران جو دیوار گری، اس پر مشہور مصوروں سیلوا ڈور ڈالی (Salvador Dalí) اور فرانسسکو گویا (Francisco Goya) کے فن پارے آویزاں کیے گئے تھے۔

ترجمان روسی وزارت داخلہ کے مطابق چاروں لڑکیاں سیلفی لینے میں اس قدر مگن تھیں کہ وہ میوزیم میں رکھے قیمتی فن پارے سے جا ٹکرائیں۔

دوسری جانب میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس لاپروائی پر لڑکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔