ضرورت ایجاد کی ماں ہے!

ضرورت ایجاد کی ماں ہے، روز مرہ کی زندگی میں اکثر آپ کو یہ جملہ درست معلوم ہوتا ہو گا۔کبھی کبھی تو آپ خود بھی ایسی ایجاد کر لیتے ہوں گے جو آپ کے الجھے ہوئے مسئلے کو سلجھا دیتی ہو گی۔

ایسی ہی کچھ ایجادات کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے اور ان ایجادات میں سے کچھ کو دیکھ کر شاید آپ کے جی میں خیال آئے کہ آپ کو اس کی اشد ضرورت ہے۔

اب بچے نہاتے ہوئے روئیں گے نہیں

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈاویب سائٹ

بچوں کو نہلانا آسان کام نہیں ہوتا، خصوصاً بچوں کے سر پر پانی ڈالنے کے بعد  بچوں کا رونا دھونا نہلانے والے کو پریشان کر دیتا ہے۔ یہ ایجاد لگتا ہے ایسے ہی والدین کی ہے جنہوں نے بچوں کے رونے کو تفریح میں بدل دیا۔ 

اب بچہ کرے گا گرتے ہوئے پانی کا نظارہ اور آپ سکون سے بچے کو نہلا سکیں گے۔

چھینٹوں سے 3 ڈی حفاظت

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

بارش کے دوران یہ بات تو آپ نے بھی محسوس کی ہی ہوگی کہ خود کونہ صرف  آسمان سے برسنے والے پانی سے بچانا ہوتا ہے بلکہ سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے پہیوں سے اڑتے ہوئے چھینٹوں اور ارد گرد پرنالوں سے گرتے پانی سے بھی خود کو بچانا ایک ہنر ہے۔

مندرجہ بالا ایجاد بھی ایسے ہی کسی دل جلے کی لگتی ہے۔ خول نما یہ چھتری آپ کو کئی طرف سے پانی اور کیچڑ سے بچا سکتی ہے۔ اس خوبی کی بنا پر اسے 3 ڈی چھتری کہا جا سکتا ہے۔

لائبریری کی میز پر سر رکھ کر سونا ہوا آسان

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

اکثر لوگوں کو لائبریری میں بہت اچھی نیند آتی ہے، کبھی بہت سی کتابیں پڑھ کر اور کبھی بہت سی کتابیں دیکھ کر، ایسی صورت میں ضرورت محسوس ہوتی ہے ایک نرم سے تکیے کی اور ساتھ میں منہ چھپانے کی بھی تاکہ کوئی کتاب ناشناس کا لقب نہ دے سکے۔ یہ تکیہ بھی ایسی ہی ایجاد ہے جس میں آپ منہ بھی چھپا سکتے ہیں اور ایک پرسکون نیند بھی لے سکتے ہیں۔

تفریح کے ساتھ ساتھ صفائی بھی

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

چلنے سے پہلے بچوں کا پسندیدہ کام گھٹنوں گھٹنوں چلنا ہوتا ہے۔ چونکہ گھر کی سیاحت اب کچھ آسان ہو جاتی ہے تو بچے پورا گھر ناپتے پھرتے ہیں۔

بچوں کو تو گھر کی سیر سے روکا نہیں جا سکتا لیکن اسی بہانے گھر کے فرش کی صفائی ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔

اب اس سوٹ کم کلینر کی صفائی کے لیے بھی کچھ ایجاد کرنا ہی پڑے گا۔

پیزا کے سلائس بنیں صفائی اور نفاست سے

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

پیزا کھانا تو بہت سے لوگوں کو پسند ہوگا لیکن اس کے سلائسز بنانا شاید اتنا پسند نہ ہو۔

پیزا کٹر قینچی شاید کسی نفیس انسان کی ایجاد ہے جس میں کچھ بھی ضائع ہو ئے بغیر یا چیز ادھر ادھر گرے بغیر انتہائی صفائی اور نفاست سے پیزا سلائسز بنائے جا سکتے ہیں۔

چھتری دھوپ اور بارش سے بچائے اور اس سے نظر بھی آئے

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

چھتری کے اندر بندہ خود کو دھوپ یا بارش سے بچائے یا پھر سامنے دیکھے، ایسے میں اگر کوئی جاننے والا مل جائے تو اور مشکل۔ اس مشکل کا حل یہ چھتری ہے جس میں منہ پر سے چھتری ہٹائے بغیر آپ سامنے دیکھ بھی سکتے ہیں اور جاننے والے کو پہچان بھی سکتے ہیں۔

اپنی کمر کے سائز کو قابو میں رکھیے 

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

وزن کم کرنے کے سارے جتن کر لیے لیکن کامیابی نہیں ملی، ایک آخری یہ حربہ بھی استعمال کر لیں۔ انچ بیلٹ پہننے کے بعد یقیناً آپ کو اپنی کمر کے سائز نمبر بڑھنے کی صورت میں شرمندگی کا احساس ہو گا اور کم ہونے کی صورت میں خوشی۔

آخر جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

کچھ لوگ جانوروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور انہیں آرام پہنچانے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔ اب انسان خود تو چھتری کا استعمال کر سکتا ہے تو پالتو جانور کیوں نہیں۔آخر جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

دستانے کی جیب

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

موسم ٹھنڈ کا ہو، دستانے پہننا بھی لازمی ہو اور ساتھ میں بچے کا ہاتھ پکڑنا اس سے بھی زیادہ لازمی ہو تو کیا کیا جائے۔ تو دو دستانوں کے بجائے ایک دستانہ پہن لیں۔ بڑے دستانے میں اپنا ہاتھ رکھیے اور اور اسی میں بنے ہوئے چھوٹے دستانے میں بچے کا ہاتھ ڈال کر مضبوطی سے پکڑ لیں، ہو گئی مشکل آسان۔

سواری ایک مزے دو

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

ایک سواری میں دو مزے۔ بچوں کے اسٹرالر میں شامل ہو گئی ہے اب آپ کی سواری بھی۔ بچہ گاڑی میں موجود ہو تو نارمل رفتار میں چلاتے رہیں اور اگر نا ہو تو بغیر پیٹرول کے خود بھی اڑتے پھریں۔

روشن قدم 

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

بچوں کے لائٹ والے جوتوں کے بارے میں تو تقریباً سب کو ہی پتا ہو گا لیکن بڑوں کے لائٹ والے جوتے۔ اس قسم کے جوتے پہننا شاید بڑے لوگوں کی پسند نہیں ضرورت ہے تاکہ رات کے اندھیرے میں وہ باآسانی اپنا راستہ لائٹ آن کیے بغیر ڈھونڈ پائیں۔

دیوار سیدھی نہ ہو تو فریم ٹیڑھا کر لیں 

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

گھر میں پلرز ہوں اور تصویر لگانے کے لیے کوئی دیوار سیدھی نہ ملے تو فریم کو ٹیڑھا کر لیں، یہ ایجاد ہنر مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کھاںے کے وقت کھانا اور لکھنے کے وقت لکھنا

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

دفتر میں مصروفیت کے باعث آپ کھانا اپنی جگہ بیٹھے بیٹھے کھاتے ہوں تو یہ ایجاد آپ کے لیے بہترین ہے۔ چمچ کے ساتھ پین، لکھیے بھی کھائیے بھی۔

نظر کا دھوکہ 

فوٹو کریڈٹ : بورڈ پانڈا ویب سائٹ

آپ کی اگر شکایت یہ ہے کہ آپ کا سینڈوچ کوئی اور کھا لیتا ہے تو اس شکایت کو دور کرنے کا یہ طریقہ اچھا ہے۔ ایک ایسی تھیلی جس میں پہلے سے پھپھوندی لگی ہوئی ہو اس میں اپنا سینڈوچ رکھیں اب کوئی اسے کھانے کی کوشش نہیں کرے گا۔