فرانس میں مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی

فوٹو: اے ایف پی

یوں تو آپ نے لڑائی جھگڑے پر قانونی چارہ جوئی کرتے حریف دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب فرانس میں ایک مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی ہے۔

فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورس نامی مرغے کے خلاف پڑوسیوں کی جانب درخواست میں شکایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مرغا تیز آواز میں بانگ دیتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ بے حد پریشان ہیں ۔

عدالت نے مرغے کو خاموش کروانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مرغے کو صبح سویرے بانگ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔