محکمہ صحت سندھ نے1073 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا

فارغ کیے گئے تمام ڈاکٹرز کئی ماہ سے نوکریوں سے غیر حاضر تھے: محکمہ صحت سندھ کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے 1073 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فارغ کیے گئے تمام ڈاکٹرز کئی ماہ سے نوکریوں سے غیر حاضر تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر حاضر ڈاکٹروں کی طلبی کے لیے قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیےگئے تاہم جواب نہ ملنے پر غیرحاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔