مزدور کی کرکٹ کمنٹری نے سب کو حیران کردیا

انگریزی میں کمنٹری کرنے والے مزدور کا لہجہ بھی اس طرح کا ہے کہ گویا کوئی انگریز اپنی زبان میں کمنٹری کر رہا ہو۔

سوشل میڈیا پر ایک مزدور کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اسے انگریزی زبان میں کرکٹ کمنٹری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پراعتماد انداز سے نامعلوم مزدور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے اور انگریزی زبان میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور کوچنگ کے شعبوں پر بات کر رہا ہے۔

مزدور کا لہجہ بھی اس طرح کا ہے کہ گویا کوئی انگریز اپنی زبان میں کمنٹری کر رہا ہو، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اسے شیئر بھی کر رہے ہیں۔