ملک میں کورونا سے مزید 11 ہلاکتیں، 669 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6161 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 287795 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2180، سندھ میں 2313 اور خیبر پختونخوا میں 1238 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2229409
صحتیاب مریض: 
265215 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

جمعے کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 669 کیسز اور 11 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 343 کیسز 6 اموات، پنجاب سے 128 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 70 کیسز اور 2 اموات جب کہ گلگت سے 24 کیسز 2 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

اس  کے علاوہ بلوچستان سے 82، اسلام آباد 19 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 128کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94993 اور ہلاکتیں 2180 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86404 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15342 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13078 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2167 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 59 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1981 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 24 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2167 اور اموات کی تعداد 60 ہو گئی ہے جب کہ 2050 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

جمعے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2313 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 343 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 125632 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 119025مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

جمعے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 82 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12144 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10610 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا کے مزید 70 کیسز اور 2 ہلاکت سامنے آئیں۔

صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1238 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 35091 ہوگئی ہے۔

کے پی میں اب تک 32373 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال