ملک میں کورونا سے مزید 32 ہلاکتیں، 1844 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1552 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 72945 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 481 اور پنجاب میں کورونا سے 497 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 482 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 47، اسلام آباد 28 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 561،136
صحتیاب مریض: 
26،083 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 1844 کیسز اور 32 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1184 کیسز 22 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 458 کیسز اور 9 ہلاکتیں، اسلام آباد 171 کیسز ایک ہلاکت، گلگت بلتستان سے 27 کیسز  اور آزاد کشمیر سے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1184 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 26240 اور ہلاکتیں 497 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7021 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 171 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2589ہوگئی ہے جب کہ اموات 28ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 169افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 4کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 255 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 168 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے اتوار کو کورونا کے مزید 885 کیسز اور 16 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں صوبے میں 885 کیسز سامنے آئے جس میں سے 617 نئے کیسز کراچی سے سامنے آئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز 16 مزید افراد کورونا کے باعث جا ن کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 481 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 28245 ہو چکی ہے جس میں سے 1073مریض مختلف اسپتالوں میں جب کہ 12773 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، اس وقت تک صحت یاب ہونے والوں مریضوں کی تعداد 13810 ہو گئی ہے اور صوبے میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 49 فیصد ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کو مزید 200 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 4393 ہو گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید ایک مریض کا انتقال بھی ہوا جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس کے ہلاکتیں 47 تک پہنچ گئیں۔

اتوار کو بلوچستان میں مزید 26 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کو مزید 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 482 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 458 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10485 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک 2973 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 27 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 527 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال