پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ جاری، براہ راست دیکھیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے  ڈرافٹ کا عمل لاہور میں جاری ہے اور تمام ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہی ہیں۔

ڈرافٹس میں 400 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹگری میں ڈرافٹ کا حصہ ہیں جب کہ پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز کے مالکان، عہدیدار اور کوچنگ اسٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہیں۔

ڈرافٹس کی تقریب براہ راست دیکھیں:

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کٹیگری میں حسن علی کو چن لیا۔

حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے طریقہ کار کے مطابق منتخب کیا گیا، حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں لیا گیا۔

پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کےڈیوڈ ملر کو پلاٹینیئم کیٹگری ، ویسٹ انڈیز کےشرفین ردرفورڈ کو ڈائمنڈکیٹگری اور افغانستان کے مجیب الرحمان کو  ڈائمنڈکیٹگری میں  منتخب کیا ہے۔