پاکستان میں کیمبرج سسٹم کے تحت ہونے والے اے، او لیول کے امتحانات منسوخ

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے ملک بھر میں اے، او لیول کے امتحانات منسوخ کردیئے۔

کیمبرج ایجوکیشن سسٹم انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہماری ترجیحات طلبا کا تحفظ اور تعلیم کی فراہمی میں ان کی مدد کرنا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسکول مئی اور جون کے امتحانات سیریز سے اپنے طلبا کو دستبردار کرا سکتے ہیں، اسکول اپنے طلبا کو اکتوبر اور نومبر سیریز کے امتحانات میں شریک کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیمبرج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ تمام اسکول اس سلسلے میں برٹش کونسل سے 10 اپریل تک رابطہ کر سکتے ہیں، برٹش کونسل کیمبرج امتحانی بورڈ کو اس سلسلے میں 17 اپریل تک آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک نے تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔