ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ گپ شپ ، کافی پینے کا موقع،خرچہ صرف 50لاکھ

ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کرنے والوں کیلئے فلاحی ادارے کی ویب سائٹ کی انوکھی پیش کش ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہش مند افراد 50لاکھ روپے ادا کریں اور 30 سے 40 منٹ کی گپ شپ کا بھی موقع حاصل کریں۔ کامیاب بولی دینے والا ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ ٹرمپ ٹاور یا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں بیٹھ کر کافی پی سکے گا۔یہ رقم ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی زیر نگرانی ایس ٹی جوڈز چلڈرن ریسرچ اسپتال کے اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی۔