کمالیہ: ٹریلر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

کمالیہ: راوی پل کےقریب ٹریلرکی ٹکر سےکار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راوی پل کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے ایک کار کر ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی اور اس میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے جن میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔