کینیڈین وزیراعظم کے مشابہ ’افغان ٹروڈو‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہیں—.فوٹو بشکریہ/ خاما پریس

سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں۔ 

گلوکاری میں جوہر دکھانے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر متعدد صارفین نے انہیں ’افغان ٹروڈو‘ قرار دے دیا ہے۔

حالانکہ ایک ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے جب کہ ان کے دوست انہیں ’سلام ٹروڈو‘ بھی کہتے ہیں۔