آئی فون اور ایپل واچ کے نئے ماڈل

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی کمپنی ایپل نے بدھ کے روز کیلی فورنیا میں اپنے آئی فون اور اپیل واچ کے 2018 کے لیے نئے ماڈلزنمائش کے لیے پیش کیے۔

اس سلسلے میں ہونے والی ایک خصوصي تقریب میں آئی فون کے تین ماڈل پیش کیے گئے۔

ماڈل ایکس ایس کی سکرین مضبوط ہے، وہ اسٹین لیس اسٹیل کا بنا ہوا ہے اور وہ گولڈن، سلور اور کالے رنگوں میں دستیاب ہے۔

اپیل فون کے نئے ماڈل میں دو سم کارڈ لگائے جا سکیں گے اور ان میں 512 گگا بائیٹ ڈیٹا رکھنے کی گنجائش ہو گی جب کہ اس کی بیڑی زیادہ مدت تک کام کرے گی۔

اس تقریب میں ایکس ایس کے لیے ایک مشہور ویڈیو گیم ایلڈر سکرول بھی پیش کی گئی۔

آئی فون کا دوسرا ماڈل ایکس آر کے نام سے پیش کیا گیا۔ اس کا کیمرہ ایکس ایس ماڈل سے بہتر ہے۔ اسے المونیم اور سخت شیشے سے بنایا گیا ہے اور یہ چھ چمکدار رنگوں میں دستیاب ہے۔

کیلی فورنیا کی نمائش میں اپیل کی جانب سے پیش کی جانے والی اپیل واش کے نئے ماڈل

تقریب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اپیل واچ کی سکرین بڑی ہے اور اس کی موٹائی کم ہے۔ اس میں کئی طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں ہیں جن میں دل کی دھڑکنیں بے ربط ہونے سے خبردار کرنا بھی شامل ہے۔ جو اس صورت حال میں فوراً ایمرجینسی سروس کو کال کرے گی۔