پاکستان میں پولیو مہم اور بل گیٹس

بل گیٹس جوکہ معروف ترین مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک اور بل ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے بانی ہیں نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق پاکستانی کوششوں کوسراہا اور اعتراف کیا ۔ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے موقع پربل گیٹس سے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے مسائل اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ بل ملنڈاگیٹس فاونڈیشن پاکستان سے مل کر پولیو کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔