دنیا کا چھوٹا ترین موبائل فون مارکیٹ میں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جس کا وزن 13 گرام ہے اوراس کی لمبائی 0.49 ہے۔ دا زینکو ٹائنی ٹی ون کے نامی یہ فون اپنے پرانے ایڈیشن سے بھی چھوٹا ہے جس کا وزن بیس 20 گرام تھا۔مائیکرو موبائلز بنانے والے اس کو موبائل فون کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت تو قرار دیتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے موبائل فونز جیلوں میں قید مجرمان تک باآسانی پہنچائے جاسکتے ہیں۔ان موبائلز کے اسی ممکنہ استعمال کو دیکھتے ہوئے وزیر انصاف ڈیوڈ لڈنگٹن نے ان موبائلز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ ان فونز کی اسمگلنگ بہت آسان ہوجائے گی جو مستقبل قریب میں کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔